تلنگانہ

حیدرآباد کے ساتھ چارمینار بھی پارلیمنٹ میں — تلنگانہ کے 26 حلقوں کی نئی سیاسی تصویر

حیدرآباد:  لوک سبھا حلقوں کی مجوزہ حد بندی  کے بعد تلنگانہ میں لوک سبھا نشستوں کی تعداد موجودہ 17 سے بڑھ کر 26 ہونے کی قیاس آرائیاں  ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان میں 4 نشستیں درج فہرست ذاتوں (SC) اور 2 نشستیں درج فہرست قبائل (ST) کے لئے مختص کی جا سکتی ہیں۔

 

سیاسی حلقوں میں نئے مجوزہ پارلیمانی حلقوں کے ناموں پر بھی بحث جاری ہے، جن میں سنگاریڈی کو ظہیرآباد کی جگہ شامل کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں بل کی منظوری کے بعد مرکزی حکومت، الیکشن کمیشن سے مشاورت کرتے ہوئے ڈیلیمٹیشن کمیشن تشکیل دے گی، جو سیاسی جماعتوں اور عوام سے آراء حاصل کرنے کے بعد حتمی رپورٹ پیش کرے گا۔

 

مجوزہ 26 لوک سبھا حلقوں کی فہرست میں شامل نام یہ بتائے جا رہے ہیں

1. عادل آباد

2. منچریال

3. نظام آباد

4. جگتیال / پداپلی

5. کتہ گوڑم / بھدراچلم

6. ورنگل

7. ہنمکنڈہ

8. کریم نگر

9. کاماریڈی

10. سنگاریڈی

11. میڈک

12. بھونگیر

13. ملکاجگیری

14. کوکٹ پلی / شیرلنگم پلی

15. حیدرآباد

16. سکندرآباد

17. چارمینار

18. رنگا ریڈی / پرگی

19. وقارآباد

20. چیوڑلہ

21. محبوب نگر

22. ناگرکرنول

23. سوریاپیٹ

24. نلگنڈہ

25. کھمم

26. نارائن پیٹ / کوڑنگل

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button