بیرون ممالک میں بتکماں تقاریب کا شاندار پیمانے پر انعقاد – لندن میں منعقدہ تقریب میں کلواکنٹلہ کویتا کی شرکت

بیرون ممالک میں بتکماں تقاریب کا شاندار پیمانے پر انعقاد
جاگروتی کی جانب سے تلنگانہ کی تہذیب و ثقافت کا بہترین مظاہرہ
لندن میں منعقدہ تقریب میں کلواکنٹلہ کویتا کی شرکت
تلنگانہ کی ثقافت اور تہذیب کو اجاگر کرنے والا بتکماں کا رنگارنگ تہوار بیرون ممالک میں تلنگانہ جاگروتی کے زیر اہتمام نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے لندن میں جاگروتی شاخ یوکے کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان بتکماں تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے یوکے میں مقیم تلنگانہ کے افراد کے ہمراہ بتکماں سجایا اورسب کے ساتھ نہایت ہی جوش و خروش کیساتھ بتکماں کھیلا۔کویتا نے اس سے قبل قطر اور مالٹہ میں بھی بتکماں تقاریب میں شرکت کی۔
انہوں نے پھولوں کے اس منفرد تہوار کے ذریعہ تلنگانہ کی تہذیب اور ثقافت کو عالمی سطح پر روشناس کروانے کا فریضہ انجام دیا۔