تلنگانہ
لندن میں خوفناک سڑک حادثہ – دو حیدرآبادی نوجوان ہلاک

لندن میں پیش آئے سڑک حادثہ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ونایک نمرجن سے واپس آتے ہوئے ان کی دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔
مہلوکین کی شناخت نادَرگل کے رہنے والے 23 سالہ چیتنیہ اور اپل کے رہنے والے 21 والے رشی تیجا کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ میں مزید پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔یہ تمام تلنگانہ اور آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے بتائے گئے ہیں
اطلاعات کے مطابق چیتنیا بی ٹیک کی تکمیل کے بعد وہ آٹھ ماہ قبل اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن گیا تھا۔ ونایک اُتسو کی تقریبات مناکر وہ آٹھ دوستوں کے ساتھ دو کاروں میں نمرجن کے لیے نکلا تھا، واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔