محبوب نگر میں افسوناک واقعہ: ریبیز بیماری کے خوف سے ماں نے خودکشی کرلی ، کمسن بیٹی بھی مردہ پائی گئی
محبوب نگر میں افسوناک واقعہ: ماں نے خودکشی کی، کمسن بیٹی بھی مردہ پائی گئی
تلنگانہ کے محبوب نگر کے کوٹہ گنج علاقے میں ایک افسوناک واقعہ پیش آیا، جہاں ریبیز (کتے کے کاٹنے کی بیماری) کے خدشہ سے ایک خاتون نے خودکشی کرلی، جبکہ اس کی تین سالہ بیٹی بھی مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نریش اور یشودا نامی جوڑے کے دو بچے ہیں۔ پیر کی صبح نریش دفتر روانہ ہوا تو گھر میں اس کے بیٹے کو ریبیز کی علامات ظاہر ہوئیں۔ یشودا نے ایک بورڈ پر "میرے بیٹے کو علاج کرائیں” لکھ کر پھانسی لے لی۔
صبح دس بجے جب نریش نے گھر فون کیا تو بیٹے نے بتایا کہ ماں کمرے سے باہر نہیں آرہی۔ محلے والوں کو اطلاع دی گئی تو وہ گھر پہنچے اور یشودا کو پھانسی پر لٹکا ہوا پایا۔ اسی دوران ان کی تین سالہ بیٹی بھی پراسرار طور پر مردہ حالت میں ملی۔
یشودا کے شوہر نریش نے بتایا کہ گھر کے صحن میں مونگ پھلی اور خشک میوہ جات سوکھنے کے دوران آوارہ کتوں نے انہیں منہ لگایا تھا، لیکن وہی سامان دوبارہ کھانے میں استعمال کیا گیا، جس کے بعد بیماری کی علامات ظاہر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ علاج اور ٹیکے لگوانے کے باوجود یشودا ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوگئی اور ریبیز کے خوف سے خودکشی کرلی۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔



