امریکہ میں محبوب نگر کا نوجوان نظام الدین پولیس فائرنگ میں جاں بحق
محبوب نگر – امریکہ میں مقیم تلنگانہ کے شہر محبوب نگر کے رہنے والے نوجوان نظام الدین فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق نظام الدین 2016 میں اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گئے تھے اور فلوریڈا یونیورسٹی سے ایم ایس مکمل کرنے کے بعد ایک کمپنی میں ملازمت کررہے تھے۔ چھ ماہ قبل ان کی ملازمت کا معاہدہ ختم ہوگیا تھا جس کے بعد وہ اپنے چند دوستوں کے ساتھ ایک کمرے میں رہ رہے تھے۔
انہی دوستوں میں دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کے پہنچنے کے باوجود جھگڑا ختم نہ ہونے پر پولیس نے فائرنگ کی گئی جس میں ایک گولی نظام الدین کو لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے
۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر امریکہ میں مقیم ان کے رشتہ دار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ محبوب نگر میں والدین کو بھی اس افسوناک خبر سے آگاہ کردیا گیا۔ ۔ تاہم یہ واقعہ کب پیش آیا، اس کی تفصیلات فوری طور پر نہیں مل سکی
۔ بتایا گیا ہے کہ متوفی کے والد حسن الدین نے مرکزی وزیر خارجہ سبرامنیم جئے شنکر سے درخواست کی کہ ان کے بیٹے کی میت کو ہندوستان لانے کے اقدامات کریں



