تلنگانہ
مہیش کمار گوڈ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مقرر

حیدرآباد _ 6 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے پارٹی کے سینئر لیڈر مہیش کمار گوڈ کا تقرر عمل میں آیا ہے کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے کی منظوری کےبعد پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے مہیش کمار گوڈ کے نام کا اعلان کردیا ہے
فی الحال چیف منسٹر ریونت ریڈی تلنگانہ کانگریس کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے انہوں نے تین سال کی معیاد مکمل کرلی۔جس پر نئے صدر پی سی سی کا تقرر کیا گیا ہے
مہیش کمار گوڈ کا تعلق نظام آباد سے ہے اور وہ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن بھی ہیں مہیش کمار گوڈ کو پی سی سی صدر بنانے پر کانگریس کے اقلیتی قائدین خواجہ غیاث الدین اور محمد امتیاز نے مبارکباد پیش کی ہے