تلنگانہ
تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں بارش کے دوران بڑا حادثہ ٹل گیا

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے دیویتی پلی علاقے میں ایک خانگی بس بارش کے دوران سڑک بہہ جانے کے باعث پانی میں جا گری۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً 7 بجے این ایچ 44 سے ایک کلو میٹر دور پیش آیا، جب بس ایک خانگی کمپنی کے ملازمین کو لے جا رہی تھی۔
محبوب نگر رورل پولیس کے مطابق بس میں تقریباً 18 ملازمین سوار تھے، جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔