تلنگانہ
ناگ سانپ کا سر منہ میں لے کر ویڈیو بنانا مہنگا پڑا۔ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں نوجوان کی جان چلی گئی

کاماریڈی: نوجوانوں میں سیلفی ویڈیوز اور ریلس بنانے کا جنون دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے اور اس جنون میں ان کی جان پر بن آرہی ہے۔ تازہ طورپر جمعرات کو ریاست تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ منڈل کے دیسائی پیٹ گاؤں میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔
پوچارم کالونی کا رہنے والا شیوراج جس کی عمر (20) سال بتائی گئی ہے وہ سانپوں کو پکڑ کر گزربسر کیا کرتا تھا۔ جمعرات کو اس نے خطرناک زہریلے زندہ ناگ سانپ کو پکڑا جو تقریباً 2 میٹر لمبا تھا، سیلفی ویڈیو بنانے کے لیے نوجوان نے سانپ کا سر اپنے منہ میں لے لیا
اسی اثناء میں سانپ نے اسے ڈس لیا جس کے نتیجہ میں نوجوان کی موت ہوگئی۔