تلنگانہ

مشہور ملیالم اداکار دلقر سلمان کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

حیدرآباد20جولائی(اردو لیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی سے  ملیالم فلموں کے مشہور اداکار دلقر سلمان نے کی ملاقات کی ۔سلمان کی حالیہ تلگو فلم لکی بھاسکر کی شاندار کامیابی کے بعد تلگو شائقین کے درمیان مزید مقبول ہو چکے ہیں، انھوں نے فلم کی کامیابی کے بعد  اتوار کو تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع چیف منسٹر کی رہائش گاہ پرہوئی۔

 

دلقر سلمان جنہوں نے اس سے قبل ماہاناتی اور سیتا رامم جیسی ہٹ فلموں کے ذریعے تلگو ناظرین میں ایک خاص مقام حاصل کیا ہے، اس ملاقات کے دوران فلمی صنعت، ثقافتی امور اور ریاست کی فلمی ترقی پر بات چیت کی۔ ان کے ہمراہ فلم پروڈیوسر سوپنہ دت اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

 

ریونت ریڈی نے سلمان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں شال اڑھا کر اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے سلمان کی فنکارانہ صلاحیتوں، فلمی کامیابیوں اور تلگو سنیما سے ان کے تعلق کی ستائش کی۔

 

فی الحال دلقر سلمان 1950 کے پس منظر پر مبنی فلم کانت میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جسے ہدایتکار سیلوا منی سیلوراچ کی رہنمائی میں تیار کیا جا رہا ہے۔ اس فلم کی مشترکہ پروڈکشن رانا دگوبتی، دلقر سلمان، پرشانت پوٹلورِی اور جوم ورگیس کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

Oplus_16908288

متعلقہ خبریں

Back to top button