فریج میں رکھے سالن کو دوسرے دن کھانے کے بعد ایک شخص کی موت ؛ خاندان کے 7 افراد بیمار – حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد کے ونستھلی پورم پولیس حدود میں واقع چنتل کنٹہ میں فریج میں رکھا گیا بوٹی اور چکن کا سالن دوبارہ گرم کرکے کھانے کے بعد ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ خاندان کے 7 افراد ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، آر ٹی سی کالونی چنتل کنٹہ میں رہنے والے 46 سالہ سرینواس یادو نے اتوار کو بونال تہوار کے موقع پر گھر کے لیے مٹن بوٹی اور چکن لایا۔ رات کے وقت یہ گوشت پکاکر پورے خاندان نے کھایا۔ بچا ہوا سالن فریج میں رکھ دیا گیا۔ پیر کے دن اسی سالن کو دوبارہ گرم کرکے خاندان کے افراد نے کھایا۔
بعد ازاں تمام افراد کو الٹیاں اور دست شروع ہوگئے۔ فوری طور پر قریبی خانگی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا۔ لیکن حالت بگڑنے کے سبب منگل کی صبح سرینواس یادو کی موت ہوگئی۔ دیگر سات افراد کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔