تلنگانہ
شراب نوشی کے بعد بریانی کھانے والے شخص کی موت۔ حیدرآباد میں نئے سال کے جشن کے دوران واقعہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں نئے سال کی تقریب کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شراب نوشی کے بعد بریانی کھانے سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی
جبکہ 16 افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔ یہ واقعہ جگت گیری گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں واقع بھوانی نگر میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق، گزشتہ رات نئے سال کی تقریب کے دوران شرکاء نے بریانی کھائی اور شراب نوشی کی۔ ان میں 53 سالہ پانڈو نامی شخص کی موت ہو گئی
جبکہ 16 دیگر افراد کی حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔



