تلنگانہ

اسرائیل میں تلنگانہ کے جگتیال شہر سے تعلق رکھنے والے شخص کی موت

اسرائیل میں تلنگانہ کے جگتیال شہر سے تعلق رکھنے والے  رویندر کی موت ہوگئی ۔ روزگار کے سلسلے میں دو سال قبل  اسرائیل جانے والے رویندر کو پیر کے دن دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ فوت ہوگیا ۔

 

اس وقت اسرائیل اور ایران کے درمیان شدید جنگ جاری ہے جس کی وجہ سے فضائی آمد و رفت میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ان حالات میں رویندر کی نعش کو وطن واپس لانے کے لیے ان کے گھر والے فکرمند ہیں۔

 

منگل کو جگتیال میں متوفی کے گھر پہنچ کر سابق میونسپل چیئرپرسن جیوتی اور  لکشمن نے گھر والوں سے تعزیت کی۔

 

لکشمن نے بتایا کہ رویندر کی نعش کو بھارت لانے کے لیے مقامی ایم ایل اے سنجے کمار اور این آر آئی ایڈوائزری کمیٹی کے وائس چیئرمین مند بھیم ریڈی کی توجہ دلائی گئی ہے۔ انہوں نے حکومت کی مدد سے جلد از جلد نعش واپس لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button