تلنگانہ
تلنگانہ کے منچریال ضلع میں سڑک کے کنارے شیر کو دیکھ کر عوام میں سنسنی

تلنگانہ کے منچریال ضلع کے جَنّارم منڈل میں شیر کی آمد سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ جمعہ کی صبح سنگرایہ پیٹ۔ دونگاپلّی سڑک پر شیر کو دیکھا گیا۔ وہ سڑک کے قریب کلورٹ پر بیٹھ کر دہاڑتا ہوا نظر آیا۔ اس دوران وہاں سے گزرنے والے ڈرائیوروں نے اپنے موبائل فون میں شیر کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔اس واقعہ کے بعد عہدیداروں نے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی شخص تنہا سفر نہ کرے۔