تلنگانہ

آم لے جانے والی لاری الٹ گئی – راہگیر آم لوٹ کر فرار

حیدرآباد14جون(اردولیکس)آم سے بھری  لاری کے الٹ جانے کے نتیجہ میں دو افرادشدیدطورپرزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے تماپورولیج روڈ پر ہفتہ کی صبح پیش آیا

 

اطلاعات کے مطابق یہ لاری، آم  کے ساتھ شہر حیدرآبادجارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ لاری الٹ گئی اور دو افرادشدید طورپرزخمی ہوگئے۔اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی وہاں موجود کئی افراد اور راہگیروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سڑک پر گرے آم لوٹ کر فرارہوگئے

 

۔بعد ازاں پولیس وہاں پہنچی جس نے ہجوم کا تعاقب کرتے ہوئے ایسا کرنے سے روک دیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button