تلنگانہ

تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاؤن میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف مسلمانوں کی جانب سے زبردست احتجاجی ریالی

تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاؤن میں مسلمانوں کی جانب سے وقف ترمیمی قانون کے خلاف بعد نماز جمعہ پرامن احتجاجی ریالی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم نوجوانوں اور افراد نے شرکت کی۔

 

ریالی شکاری وشواناتھ پٹرول پمپ سے شروع ہوکر آر ڈی او دفتر تک نکالی گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھام رکھے تھے جن پر وقف جائیدادوں کے تحفظ اور متنازعہ ترمیمی قانون کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وقف ایکٹ میں مجوزہ ترمیمات کو فی الفور واپس لے، جو کہ مسلم اداروں اور ان کے املاک کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

 

ریالی کے اختتام پر آر ڈی او آفس کے روبرو مظاہرین نے دھرنا دیتے ہوئے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اقلیتی وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

 

اس موقع پر مقامی علمائے کرام، سماجی کارکنان اور مسلم سیاسی نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقف جائیدادیں مسلمانوں کی اجتماعی امانت ہیں جنہیں کسی صورت میں سرکاری یا خانگی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 

مظاہرے کے دوران مکمل امن و امان قائم رہا اور پولیس کی جانب سے مناسب حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ احتجاج میں شامل مقررین نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے مسلمانوں کے جذبات کا احترام نہ کیا تو ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button