تلنگانہ

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طالب علم کو امریکی یونیورسٹی میں 3 کروڑ کی فیلوشپ

حیدرآباد، 5 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبۂ مینجمنٹ و کامرس کے سابق طالب علم الطاف حسین کو امریکی ریاست ورجینیا کی ولیم اینڈ میری یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے لیے فیلو شپ کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

 

اس فیلوشپ کے تحت الطاف حسین کو تعلیم اور تحقیق کے علاوہ اقامتی اور سفری اخراجات بھی دیئے جارہے ہیں۔الطاف حسین نے 2022-24 میں اردو یونیورسٹی کے شعبۂ مینجمنٹ و کامرس سے ایم کام کیا تھا۔ اب انہیں والٹر جے زیبل گریجویٹ امریکن فیلوشپ سے نوازا گیا۔ جس کے تحت تقریباً 3 کروڑ روپئے کی فیلوشپ ملے گی۔

 

وہ اس تاریخی ادارے میں اکنامک اینتھروپالوجی میں ڈاکٹریٹ کے لیے تحقیق کریں گے۔ ولیم اینڈ میری کا شمار امریکہ کی دوسری قدیم ترین یونیورسٹی ہے۔فیلوشپ کے لیے منتخب ہونے پر الطاف حسین کو صدر شعبہ پروفیسر عبدالعظیم اور ڈین پروفیسر رضاءاللہ خان اور دیگر اساتذہ نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

اردو یونیورسٹی کے طالب علم کو ایک معیاری بین الاقوامی ادارے میں میں فیلوشپ کا حصول سبھی کے لیے قابل فخر بات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button