مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ جامعہ نظامیہ منتخب _ اہم شخصیات نے گلپوشی کی

جامعہ نظامیہ میں حضرت مولانا ڈاکٹر محمدعبد المجید ملتانی قادری کی زیر صدارت ایک ہنگامی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا سابق امیر جامعہ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سجادہ نشین درگاہ شاہ خاموشؒ کے دیئے گئے استعفیٰ کو منظور کرتے ہوئے بہ اتفاق آراء شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ حضرت مفتی خلیل احمد قبلہ کو بحثییت کار گذار امیر جامعہ بنایا گیا ۔حضرت امیر جامعہ و شیخ الجامعہ جامعہ نے سب سے پہلے بارگاہِ حضرت حافظ محمد انواراللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادر بانئ جامعہ نظامیہ رضوان اللہ علیہ پر حاضری دی-بعد ازاں مسجد انوارؒ جامعہ نظامیہ میں حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عبدالمجید، حضرت مولانا حافظ اصغر شرفی قادری،مولانا الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری بانی مدرسہ عربیہ انوار العلوم، مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی جنرل سکریٹری کل ہند انجمن طلبائے قدیم جامعہ نظامیہ، مولانا محمد محی الدین قادری محمودی خازن انجمن،مولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سکریٹری کل ہندسنی علماءمشائخ بورڈ،مولانا قاضی محمد ابراھیم علی شاکر نقشبندی،مولانا حافظ بشارت علی خان نقشبندی،مولانا حافظ منصور علی خان،مولانا حافظ محمد اکبر علی جاوید نقشبندی ودیگر نے شال پوشی وگلپوشی کی-مفتی خلیل احمد نے سب سے پہلے بارگاہ الہیہ میں بصدقۂ خاتم النبیینﷺ،و بہ طفیل حضرت حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادر بانئ جامعہ نظامیہ رضوان اللہ علیہ کا شکر بجا لاتے ہوئے کہاکہ جس طرح آپ لوگوں نے دنیا میں میرا ساتھ دہا ہے اُسی طرح آخرت والی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے میرا تعاون ناگزیر ہے آپ لوگوں کی محبت و شفقت کی بناء ہی جامعہ نظامیہ اپنی نیک نامی کیساتھ علمی وروحانی 154 سالہ علمی و روحانی سفر طئے کرچکا ہے-*