تلنگانہ

میدک فرقہ وارانہ تشدد _ دونوں طبقات کے 27 افراد گرفتار

میدک _ 18 جون ( اردولیکس)  میدک ٹاؤن میں قربانی کے جانوروں کے مسلہ پر پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعہ میں پولیس نے اب تک دونوں طبقات کے 27 افراد کو گرفتار کرلیا ہے

 

میدک ضلع ایس پی بالاسوامی نے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں طبقات کے درمیان پیدا ہونے والے جھڑپوں پر قابو پالیا گیا ہے اور اس میں ملوث دونوں طبقات کے 27 لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جن میں ایک طبقہ کے 16 اور دوسرے طبقہ کے 11 افراد شامل ہیں ان تمام کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر لے جایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں طبقات کے درمیان تصادم کی وجہ سے دوسرے اضلاع سے پولیس فورس لائی گئی اور سب کچھ قابو میں کر لیا گیا۔

 

انھوں نے لوگوں کو مشورہ دیا  کہ وہ  واٹس ایپ، ٹویٹر، فیس بک وغیرہ کے ذریعے آنے والی کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر تنازعہ پیدا کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button