تلنگانہ

میدک فرقہ وارانہ تشدد واقعہ _ بی جے پی ضلع صدر ؛ ٹاون صدر سمیت 9 افراد گرفتار

میدک _ 17 جون ( اردولیکس)تلنگانہ پولیس نے میدک ٹاؤن میں تشدد کے سلسلے میں بی جے پی میدک کے ضلع صدر گڈم سرینواس، بی جے پی میدک ٹاؤن کے صدر ایم نیام پرساد، بی جے وائی ایم پریسیڈنٹ اور 7 دیگر کو گرفتار کرلیا۔

 

تلنگانہ ملٹی زون کے آئی جی رنگناتھ نے بتایا کہ ہفتہ کی رات میدک ٹاون میں دو طبقات کے درمیان پیش آئے تصادم کے واقعات میں 45 افراد کی شناخت کی گئی، ان میں سے 9 کو گرفتار کیا گیا اور 3 مقدمات درج کئے گئے۔ انہوں نے اتوار کو میدک ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں میڈیا کو اپنی تفصیلات بتائی۔ انہوں نے  عیدالاضحی کو پرامن ماحول میں منانے کا مشورہ دیا

 

کسی کو اشتعال انگیزی سے کام نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ  عام لوگوں کو پریشان نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مزید کچھ لوگوں کے ریمانڈ کے امکانات ہیں  مویشیوں کے منتقل ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع ملنے پر پولیس کو مطلع کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کوئی بھی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے اور کوئی بھی اسے نظر انداز نہیں کرے گا۔ اس کے بعد امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button