تلنگانہ میڈیا ایکریڈیٹیشن قواعد 2025 نافذ، پرانے ضوابط منسوخ

حکومتِ تلنگانہ نے “تلنگانہ میڈیا ایکریڈیٹیشن قواعد، 2025” کو منظور کرتے ہوئے فوری طور پر نافذ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمۂ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جی او ایم ایس نمبر 252 جاری کیا گیا، جس کے تحت 2016 کے پرانے قواعد منسوخ کر دیے گئے۔ نئے قواعد کی تیاری تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کی سفارشات پر کی گئی، جب کہ حکم نامہ گورنرِ تلنگانہ کے نام سے چیف سیکریٹری کے۔ راما کرشنا راؤ کے دستخط سے جاری ہوا۔ نفاذ کی ذمہ داری اسپیشل کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات علامہ ، حیدرآباد کو سونپی گئی ہے۔
ریاستی اور ضلعی ایکریڈیٹیشن کمیٹیاں قائم ہوں گی؛ مدّتِ کار دو سال ہوگی۔ایکریڈیٹیشن کارڈ (رپورٹرز) اور میڈیا کارڈ (ڈیسک جرنلسٹس) کی علیحدہ اقسام مقرر۔
اہلیت: اخبارات (کم از کم 2000 سرکولیشن، ہفتہ میں 5 دن)، الیکٹرانک میڈیا (50٪ خبری مواد/لوکل کیبل پر روزانہ 3 بلیٹن)، ڈیجیٹل میڈیا (کم از کم ایک سال فعال، ماہانہ 5 لاکھ منفرد وزیٹرز)۔
تجربہ: ریاستی 5 سال، ضلعی 3 سال، حلقہ/منڈل 2 سال۔
کارڈ کی میعاد دو سال، ناقابلِ منتقلی؛ گمشدگی پر ایف آئی آر کے ساتھ 250 روپے فیس پر ڈپلیکیٹ۔
غلط معلومات یا غیر اخلاقی سرگرمیوں پر منسوخی کا اختیار حکومت کو حاصل۔
بڑے اخبارات اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے کارڈز کی حد مقرر؛ فری لانس کے لیے کم از کم 15 سال کا تجربہ لازم۔
یہ قواعد 22 دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہیں۔



