تلنگانہ

دو دن کا لاک ڈاؤن : تلنگانہ میں می سیوا بند، نئی فیس سے عوام پر بڑا بوجھ

تلنگانہ بھر میں می سیوا سنٹرس 4 اور 5 اپریل (ہفتہ، اتوار) کو مکمل طور پر بند رہیں گے۔ آئی ٹی محکمہ کے مطابق یکم اپریل سے نافذ نئی سروس چارجز اور سافٹ ویئر اپڈیٹ کے کام کے باعث تقریباً 36 گھنٹوں تک سرور دستیاب نہیں ہوں گے

 

، جس کے سبب آن لائن پورٹل اور فزیکل مراکز دونوں پر تمام خدمات معطل رہیں گی۔ اس دوران آمدنی، ذات، رہائش سرٹیفکیٹس، پیدائش و اموات رجسٹریشن اور زمین سے متعلق خدمات سمیت 500 سے زائد سرکاری سہولتیں عوام کو دستیاب نہیں ہوں گی۔حکام کے مطابق تقریباً 15 سال بعد می سیوا سروس چارجز میں 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے

 

، جس پر 18 فیصد جی ایس ٹی بھی لاگو ہوگا، یوں عوام پر مجموعی بوجھ تقریباً 77 سے 78 فیصد تک بڑھ جائے گا۔ نئی فیس اسٹرکچر کو نافذ کرنے اور ڈیجیٹل ڈیٹابیس اپڈیٹ کرنے کے لیے یہ وقفہ لیا جا رہا ہے۔

 

عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ ضروری کاموں کے لیے ان دو دنوں میں مراکز کا رخ نہ کریں، جبکہ 5 اپریل کے بعد خدمات بحال ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button