تلنگانہ

محرم کے انتظامات کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے اجلاس ، مختلف قائدین کا خطاب

حیدرآباد۔28جون (اردولیکس) ریاستی سکریٹریٹ میں محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حیدرآباد ضلع کے انچارج وزیر پونم پربھاکر  ، حکومت کے مشیر محمد علی شبیر، صدرنشین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی، اور دیگر نے شرکت کی۔ اور خطاب کیا۔

 

اس موقع پر وزیر پونم پربھاکر نے محرم کے مہینہ میں حکومت کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے تمام محکموں کے عہدیداروں کو محرم کے مہینہ میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے تال میل سے کام کرنے کامشورہ دیا۔ عاشور خانوں کے پاس پولیس پکٹس تعینات کرنے کی ہدایت دی۔ عاشورخانوں کے اطراف کے علاقوں میں زیرالتواء ڈرین اور سڑکوں کے مرمتی کاموں کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت دی اور تمام مقامات پر ہائی ماس لائٹس نصب کرنے کی ہدایت دی۔ ہاتھی کے جلوس نکالنے کے دن اس روٹ پر برقی قمقموں سے منور کرنے کی محکمہ برقی کے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ پونم پربھاکر نے یوم عاشورہ کے دن خصوصی طور پر واٹر ورکس کے عہدیداروں کو پینے کے پانی کی سربراہی، جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کو صاف صفائی پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

 

اس کے علاوہ موبائل ٹائلٹس و دیگر انتظامات کی ہدایت دی۔ محرم کے جلوس کے موقع پر ٹریفک کی آمدورفت میں کسی قسم کا خلل پڑنے نہ دیا جائے۔ اس سلسلہ میں پولیس کے اعلی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ مرکزی جلوس کے آغاز کے موقع پر بی بی کا علم گذرنے والے راستہ میں سخت ترین سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے مختلف محکمہ کے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ مرکزی جلوس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو کسی قسم کی مشکلات آنے نہ دیا جائے۔ ان کے لئے بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں اور منی بسوں کا انتظام کیاجائے۔ میڈیکل کیمپس، امبولنس کو دستیاب رکھا جائے۔

 

اس اجلاس میں مجلسی ارکان مقننہ جناب جعفرحسین معراج، جناب کوثر محی الدین، جناب میرذوالفقار علی، جناب مرزا ریاض الحسن آفندی، جناب مرزا رحمت بیگ، کانگریس رکن کونسل بی وینکٹ، صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن جناب عبیداللہ کوتوال، صدر ٹمریز جناب فہیم الدین قریشی، سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب تفسیراقبال،میئر جی ایچ ایم سی جی وجے لکشمی، کمشنر جی ایچ ایم سی امراپالی، حیدرآباد کمشنر پولیس سرینواس ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button