حیدرآبادی ذائقوں کے سحر میں میسی — فلک نما کی شاہی ضیافت اور اپل اسٹیڈیم کی ایرانی چائے

ارجنٹینا کے سوپر اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کے دورۂ حیدرآباد نے شہر کے ذائقوں کو بھی عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا۔ فلک نما پیالیس کی شاہانہ فضا ہو یا اپل اسٹیڈیم کی سادہ مگر دلکش چائے کی ضیافت، ہر جگہ حیدرآبادی مہمان نوازی اور لذتوں کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔
اپل اسٹیڈیم میں ایرانی چائے کی خوشبو، عثمانیہ بسکٹ کی مٹھاس، خوبانی کے میٹھے کا ذائقہ، وائلڈ بیری کپ کیک، پیسٹریاں، کوکیز، کافی، چاکلیٹ ملک شیک اور تازہ تربوز کے رس نے مہمانوں کو اپنی طرف کھینچ لیا۔
دوسری جانب فلک نما پیالیس میں سجائی گئی ضیافت نے شاہی دسترخوان کا منظر پیش کیا، جہاں آلو ٹکّی، وڈا، پودینے کی چٹنی، کھیرا اور کریم چیز سینڈوچ، آلو سموسہ، ٹماٹو بریڈ کے ساتھ چکن سینڈوچ، مٹن لُکمی، مچھلی اور چکن پکوڑے جیسے لذیذ پکوان
مہمانوں کی تواضع کے لئے تیار تھے۔ ان ذائقوں سے میسی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی لطف اٹھایا، یوں حیدرآباد کے پکوانوں نے عالمی فٹبال اسٹار پر اپنی مہر ثبت کر دی۔



