میسی کا دورہ۔ کولکتہ واقعہ کے بعد حیدرآباد میں پولیس چوکس

حیدرآباد: دنیا کے عظیم فٹبال کھلاڑی لیونل میسی ہندوستان کے دورہ پر ہیں٫ہفتہ کی صبح انہوں نے کولکتہ کا دورہ کیا۔ وہاں پیش آئے واقعہ کے پیش نظر حیدرآباد میں پولیس نے سخت چوکسی اختیار کی ہے۔ میسی کے کولکتہ دورے کو
یادگار بنانے کے لیے ریاستی وزیر سوجیت بوس کی پہل پر لیک ٹاؤن میں یہ مجسمہ تیار کیا گیا۔ ہفتہ کی صبح اس مجسمے کی باقاعدہ نقاب کشائی معروف فٹبالر میسی اداکار شاہ رخ خان اور ایک اور فٹبال لیجنڈ ماراڈونا نے کی۔ بعد
ازاں میسی کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم پہنچے۔ اس موقع پر شائقین کو امید تھی میسی میچ کھیلیں گے تاہم اچانک چند ہی منٹوں میں میسی کے وہاں سے روانہ ہو جانے پر شائقین ناراض ہو گئے۔ جس کے نتیجے میں اسٹیڈیم میں
ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی کرسیوں کو توڑ دیا گیا اور اسٹیڈیم کے اندر پانی کی بوتلیں پھینکی گئیں۔اس واقعے کے بعد حیدرآباد پولیس الرٹ ہو گئی۔ میدان میں شائقین کے داخلے کو روکنے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے اور اپل میدان
کے اطراف اضافی فورس تعینات کر دی گئی۔ اپل میں ہونے والے میچ میں میسی کے ساتھ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے بھی کھیلنے کی خبر نے شائقین میں مزید جوش پیدا کر دیا ہے۔ اسی وجہ سے پولیس نے اس میچ کے لیے بھاری بندوبست کیا ہے۔



