تلنگانہ
تلنگانہ کے میٹ پلی میں محبت اور بھائی چارے کی مثال: مسلمان نے ایّپّا سوامی کے بھکتوں کے لئے کھانے کا انتظام کیا
کورٹلہ _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے میٹ پلی میں مذہبی ہم آہنگی کی ایک شاندار مثال سامنے آئی ہے۔ مقامی رہائشی، قطب الدین پاشاہ ، نے علاقے کے ایّپّا سوامی بھکتوں کے لئے اپنے گھر میں کھانے کا انتظام کیا۔
پاشاہ نے اس موقع پر نوجوانوں کو پیغام دیا کہ مذہب الگ ہو سکتا ہے، مگر انسانیت ایک ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نوجوان نسل کو ذات، مذہب اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنا چاہیے۔
اس محبت اور خیرسگالی کے جذبے سے متاثر ہو کر ایّپّا سوامی کے بھکتوں نے پاشاہ کی شال اور پھولوں سے تہنیت پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی لوگوں نے بھی اس موقع پر شرکت کر کے اپنے مذہبی جذبات کے باوجود ہم آہنگی اور بھائی چارے کی اہمیت کو محسوس کیا۔




