مجلسی ارکان اسمبلی کی ڈی جی پی تلنگانہ سے نمائندگی _ جینور میں مسلمانوں کے املاک کو جلا دینے میں ملوث اشرار کی فوری گرفتاری کا کیا مطالبہ

مجلسی ارکان اسمبلی کے ایک وفد نے تلنگانہ کے ڈی جی پی جیتندرا سے ملاقات کرتے ہوئے آصف آباد ضلع کے جینور میں قبائلی افراد کی جانب سے مساجد پر حملے ، قرآن پاک کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی املاک کو جلا دینے کے واقعہ پر نمائندگی کی۔ مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے اس وفد کی قیادت کی
۔جناب اکبر الدین اویسی نے اشرار کی فوری گرفتاری اور غفلت برتنے والے پولیس عہدیداروں کی معطلی کا مطالبہ کیا۔ جناب اکبر الدین اویسی نے ڈی جی پی کو بتایا کہ مسلمانوں کی املاک اور عبادت گاہوں کو ایک منصوبہ بند طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔اس لۓ خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ منظم انداز میں 60 مسلمانوں کی دکانات ، پانچ مذہبی مقامات اور پانچ مکانات کو نشانہ بنایا گیا اور کروڑہا روپے کا نقصان کیا گیا ۔جس پر ڈی جی پی اشرار کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔