نئے راشن کارڈ کی اجرائی کے تعلق سے وزیر سیول سپلائز اتم کمار ریڈی نے دیا قانون ساز کونسل میں بیان

وزیر سیول سپلائز اتم کمار ریڈی نے کہا ہے کہ نئے راشن کارڈ کی اجرائی سے متعلق حکومت جلد فیصلہ لینے والی ہے تلنگانہ قانون ساز کونسل وقفہ سوالات کے دوران ارکان کونسل کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر سیول سپلائر اتم کمار ریڈی نے کہ نئے راشن کارڈ کی اجرائی کے لئے ایک کابینی سب کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
اور یہ کمیٹی نئے راشن کارڈ کی اجرائی کا جائزہ لے گی اور راشن کارڈ کی اہلیت کا تعین کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت ریاست میں 89 لاکھ سفید راشن کارڈ ہیں اس کے علاوہ بھی نئے راشن کارڈ کا مطالبہ ہے کیونکہ بی آر ایس دور حکومت میں نئے راشن کارڈ جاری نہیں کئے گئے تھے انہوں نے کہا کہ آروگیہ شری اسکیم میں شامل ہونے کے لئے بعض افراد راشن کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ایسے لوگوں کو راشن کارڈ کے بغیر آروگیہ شری کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ ہے
انہوں نے کہا کہ راشن لینے والوں کے لئے راشن کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ ہے اور آروگیہ شری کارڈ کے لئے راشن کارڈ سے کوئی لنک نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا نئے راشن کارڈ کے لئے کس طرح فارمیٹ میں درخواست فارم حاصل کرنس ہے کابینی سب کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی