تلنگانہ
تلنگانہ کے وزیر کے ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے وزیر اتم کمار ریڈی جس ہیلی کاپٹر میں سفر کررہے تھے اس نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ وہ حضور نگر حلقہ میں کئی لفٹ اریگیشن کاموں کا معائنہ کرنے حیدرآباد سے روانہ ہوئے۔ تیز ہواؤں اور گرج چمک کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے کوداڑ میں ہنگامی لینڈنگ کی بعد ازاں اتم کمار ریڈی بذریعہ سڑک حضور نگر روانہ ہوئے۔