تلنگانہ

بریکنگ نیوز۔تلنگانہ وزراء اور سی ایم او واٹس ایپ میڈیا گروپس کو ہیک کرلیا گیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی وزراء کے میڈیا واٹس ایپ گروپس کو ہیک کرلیا گیا۔ہیکرس نے ریاست کے حکام کے متعدد واٹس ایپ میڈیا گروپس، بشمول وزیراعلیٰ آفس سی ایم او کے گروپ ہیک کر لیے ہیں۔

 

 

سائبر کرائم کرنے والوں نے ایس بی آئی کے نام سے خطرناک اے پی کے فائلز شیئر کی ہیں۔وزراء کو ایس بی آئی کے نام سے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جن میں انہیں آدھار اپڈیٹ کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔سائبر کرائم پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ان اے پی کے فائلز کو کبھی بھی کھولا نہ جائے۔قابل ذکر ہے کہ

 

 

آٹھ دن پہلے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ویب سائٹ بھی ہیک ہو گئی تھی جس کے دوران کورٹ کے آرڈر کی کاپیاں ڈاؤن لوڈ کرنے کے بجائے صارفین کو ایک گیمنگ سائٹ پر بھیج دیا گیا۔ اس واقعہ پر ہائی

 

 

کورٹ کے رجسٹرار نے تلنگانہ ڈی جی پی سے شکایت درج کروائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button