تلنگانہ

تلنگانہ کے اقلیتی وزیر لکشمن کمار نے حج 2026 کے آن لائن فارم کا افتتاح کیا

حیدرآباد، 12 جولائی: ریاستی اقلیتی بہبود کے وزیر اے لکشمن کمار نے آج حج 2026 کے آن لائن درخواست فارم کا رسمی افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے برسراقتدار آنے سے قبل وہ قاضی پیٹ کی درگاہ پر حاضری دے چکے تھے، جہاں چیف منسٹر ریونت ریڈی بھی موجود تھے۔ دونوں قائدین نے اس موقع پر ریاست میں کانگریس حکومت کے قیام کے لیے خصوصی دعا بھی کی تھی۔

 

وزیر نے کہا کہ ریاست میں ہماری حکومت اقلیتوں کے ووٹوں کی بدولت بنی ہے، اور وزیر اعلیٰ نے مجھے کابینہ میں شامل کر کے میرے لیے جو اعتماد ظاہر کیا ہے، اس پر میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی وزارت میں حج کمیٹی کے صدر جناب سید شاہ غلام افضل بیابانی خُسرو پاشا صاحب کی خصوصی دعائیں شامل رہیں۔

 

تقریب میں حکومت کے مشیر محمد علی شبیر ؛ تلنگانہ اقلیتی رہائشی اسکول سوسائٹی (TGMRIES) کے صدر فہیم قریشی، کانگریس کے  ، رکن اسمبلی مجلس جعفر حسین معراج، کانگریس کے نائب صدر مجاہد عالم خان، سابق کارپوریٹر واجد حسین ؛ حج کمیٹی کے ای او سجاد علی، اے ای او عرفان شریف، اور حج کمیٹی کے فعال ارکان مجیب صاحب، لئیق صاحب سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

 

وزیر نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی مکمل سنجیدگی اور عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں کئی نئی اسکیمات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button