تلنگانہ
وزیر اقلیتی بہبود اے لکشمن نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

تلنگانہ کے وزیر اقلیتی بہبود کے طور پر اے لکشمن نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی،
جس میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا، ریاستی وزراء سری دھر بابو اور تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی اور دیگر قایدین نے شرکت کی اور لکشمن کو نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد دی
۔تقریب میں مختلف محکموں کے عہدیدار ، پارٹی کارکنان اور عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔ لکشمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں پسماندہ طبقات، قبائلی برادریوں اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات کریں گے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کی اسکیمات کو مستحق افراد تک شفاف طریقے سے پہنچایا جائے گا اور تعلیم، صحت، روزگار، اور تحفظ جیسے بنیادی شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔