تلنگانہ
مس ورلڈ مقابلے۔ چیف منسٹر تلنگانہ نے لیا تیاریوں کا جائزہ

حیدراباد: مس ورلڈ 2025 کے مقابلوں کے انتظامات پر اعلیٰ حکام کے ساتھ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ حکام نے چیف منسٹر کو اس وقت جاری تیاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا چونکہ مقابلے 10 مئی سے
شروع ہونے جا رہے ہیں۔ ریونت ریڈی نے ہدایت دی کہ مہمانوں اور مقابلے میں حصہ لینے والوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ، ہوٹلوں اور تاریخی عمارتوں کے مقامات پر سخت سکیورٹی ہونی چاہیے۔ چیف منسٹر
نے یہ بھی مشورہ دیا کہ مہمانوں کو سیاحتی مقامات کی سیر کا موقع فراہم کرنے کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ،انہوں نے شہر کی خوبصورتی کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔