انٹر نیشنل

ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا معاہدہ

ریاض ۔ کے این واصف

ہند سعودی باہمی تعاون کے سلسلہ میں ایک اور پیش رفت۔ سعودی عرب اور ہندوستان نے سپلائی چین، ماحول دوست گرین ہائیڈروجن اور بجلی کے نظام کو مربوط کرنے سے متعلق تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

 

خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور ریاض کے دورے پر آئے ہندوستانی وزیر بجلی و تجدد پذیر توانائی راج کمار سنگھ نے اتوار کو ریاض میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

 

فریقین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ’مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں موسمیاتی ویک 2023‘ کے موقع پر کیے گئے۔ موسمیاتی ویک کا اہتمام سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے تعاون سے دارالحکومت ریاض میں کیا ہے۔

 

ہندوستانی وزیر آر کے سنگھ “مشرق وسطی و شمالی آفریقہ (MENA) ماحولیات ہفتہ” تقریب کے سلسلہ میں ریاض کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button