تلنگانہ
رکن کونسل کویتا کی امریکہ روانگی 15 روزہ قیام ۔ یکم ستمبر کو واپسی

رکن کونسل کویتا کی امریکہ روانگی 15 روزہ قیام ۔ یکم ستمبر کو واپسی
صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا اپنے چھوٹے فرزند آریہ کو کالج میں داخلہ دلانے کے سلسلہ میں امریکہ روانہ ہوئیں ۔ کویتا اپنے بڑے بیٹے آدتیہ اور چھوٹے بیٹے آریہ کے ہمراہ امریکہ روانہ ہوئیں۔
شمس آباد ایئرپورٹ پر کویتا کو ان کے شوہر انیل کمارو دیگر قریبی افراد اور تلنگانہ جاگروتی کے قائدین نے وداع کیا۔ کویتا امریکہ میں 15 یوم قیام کریں گی اور وہ یکم ستمبر کو حیدرآباد واپس لوٹیں گی۔