تلنگانہ

رکن کونسل کے کویتا کا ضلع ملگ کا دورہ  نانچارماں جاترا میں شرکت

ملگ: صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے آج ملگ ضلع کے وینکٹاپور منڈل کے رامانوجا پورم میں منعقدہ ایرکلا نانچارماں جاترا میں شرکت کی اور خصوصی پوجا میں حصہ لیا۔

 

انہوں نے برادری کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی۔ کویتا کا ایرکلا برادری کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔کویتا نے جاترا میں شرکت کے بعد ایرکلا برادری کے افراد کے ساتھ سہپنگتی بھوجن (اجتماعی کھانے) میں حصہ لیا اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔

 

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرکلا نانچارماں جاترا کے موقع پر میں اپنے تمام ایرکلا بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ نانچارماں جاترا کو سرکاری سرپرستی حاصل ہونی چاہئے اور وزیر سیتکا کو چاہئے کہ وہ اس تہوار کی ترقی کے لئے خصوصی توجہ دیں

 

۔کویتا نے یاد دلایا کہ بی آر ایس دورِحکومت میں اس جاترا کی ترقی پر خصوصی دھیان دیا گیا اور مندر کی تعمیر میں بھی پارٹی کا اہم کردار رہاہے۔ کویتا نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی سربراہ و سابق وزیراعلیٰ کے سی آر نے ایرکلا برادری کے نوجوانوں کو صنعت کار بنانے کا خواب دیکھا اور عملی قدم اٹھایا تاکہ اس پسماندہ طبقہ کی معاشی حالت مستحکم ہوسکے۔ہم چاہتے ہیں کہ ایرکلا برادری کے بچے، صرف محنت کش نہ رہیں،

 

بلکہ صنعت کار بنیں اور تلنگانہ کی معیشت میں قائدانہ کردار ادا کریں۔کویتا نے کہا کہ ایرکلا برادری کے وقار، شناخت اور ترقی کے لئے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button