سرکاری کالج میں طالبات کے واش روم میں موبائل کیمرہ۔ تلنگانہ کے محبوب نگر میں شرمناک واقعہ
محبوب نگر: سرکاری پالی ٹیکنک کالج میں طالبات کے واش روم میں موبائل کیمرے
محبوب نگر۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں واقع سرکاری پالی ٹیکنک کالج میں طالبات کے واش روم میں موبائل کیمرہ کے ذریعہ ویڈیوز بنانے کا کے شرمناک واقعہ کا انکشاف ہوا۔ اس واقعہ کے بعد طالبات نے اپنی حفاظت کے مطالبہ کے ساتھ احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق امتحان دینے کے لیے کالج آئے ایک طالب علم نے طالبات کے واش روم کی دیوار پر موبائل فون رکھ کر ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی کوشش کی۔ ایک طالبہ نے اس حرکت کو دیکھ کر فوراً پرنسپل کو اطلاع دی۔
واقعہ کے بارے میں علم ہونے کے بعد اے بی وی پی (اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد) کے طلبہ نے کالج میں احتجاج کیا جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ طلبہ نے حکومت سے طالبات کی حفاظت یقینی بنانے اور ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اسے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ اس واقعہ نے کالج میں طلبہ اور اساتذہ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور حکومت سے اس معاملہ میں سخت اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔