تلنگانہ

محمد اظہر الدین اور پروفیسر کونڈا رام تلنگانہ قانون ساز کونسل کے لئے گورنر کوٹہ کے تحت نامزد

تلنگانہ کابینہ نے گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سیز کے تقررات پر اہم فیصلے کیا ہے۔ کابینہ نے پروفیسر کودنڈا رام اور سابق کرکٹر محمد اظہرالدین کے ناموں کو ایم ایل سی کے طور پر قطعیت دی ہے۔

 

واضح رہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے گورنر کوٹہ کے تحت پروفیسر کودنڈا رام اور صحافی عامر علی خان کی تقرری کو منسوخ کردیا تھا۔ اس پس منظر میں آج منعقدہ کابینہ اجلاس میں دوبارہ کودنڈا رام کے ساتھ اظہرالدین کے نام کی منظوری دی گئی

 

۔ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار کے طور پر ٹکٹ کے خواہشمند اظہرالدین کو اچانک ایم ایل سی کے طور پر اعلان کئے جانے سے یہ سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ جوبلی ہلز اسمبلی کا ٹکٹ اب کس کو دیا جائے گا، جس پر سیاسی حلقوں میں غیر معمولی تجسس پایا جارہا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button