تلنگانہ

جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کا امیدوار میں ہی ہوں – محمد اظہر الدین

حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ کے سلسلے میں گشت کر رہی افواہوں کو کانگریس قائد و سابق کرکٹر محمد اظہر الدین نے مسترد کر دیا ہے۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ "کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پارٹی ٹکٹ کسی اور کو دیا جائے گا، لیکن یہ تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔

 

کانگریس کا ٹکٹ مجھے ہی ملے گا۔ میں طویل عرصے سے پارٹی کے لئے محنت کر رہا ہوں، اور میری اس محنت کو قیادت ضرور تسلیم کرے گی اور ٹکٹ مجھے ہی دے گی۔”

 

واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں بھی محمد اظہر الدین جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا لیکن وہاں بی آر ایس کے امیدوار گوپی ناتھ نے انھیں شکست دی تھی حالیہ دنوں خرابی صحت کے باعث گوپی ناتھ کا انتقال ہو گیا جس کی وجہ سے یہ حلقہ خالی ہوگیا ۔جہاں عنقریب ضمنی انتخاب ہونے والا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button