تلنگانہ

سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے محمد اظہر الدین کی ملاقات – جوبلی ہلز سے امیدوار بنائے جانے کا امکان

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد اظہرالدین نے منگل کو دہلی میں کانگریس کی سرپرست اور راجیہ سبھا کی رکن محترمہ سونیا گاندھی اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کی۔

 

ملاقات کے دوران انہوں نے ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال، کانگریس حکومت کی جاری فلاحی اسکیموں اور عوامی بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں کانگریس کی شاندار کامیابی کے لیے تیار کی گئی حکمت عملی سے بھی انہیں آگاہ کیا۔

 

اظہرالدین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پارٹی ہائی کمان انہیں جوبلی ہلز حلقہ کے ضمنی انتخاب میں امیدوار نامزد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے حلقہ میں کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی کام جاری ہیں، جن میں کالونیوں اور کچی بستیوں کے مسائل کی نشاندہی، افسران سے بات چیت، فنڈز کی منظوری اور کاموں کی شروعات شامل ہیں۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ حقیقی ترقی صرف کانگریس کے دورِ حکومت میں ممکن ہوئی ہے۔ ان کے مطابق، گزشتہ دس برسوں میں جوبلی ہلز کی کئی بستیاں ترقیاتی عمل سے محروم رہیں، لیکن کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد حلقہ میں سینکڑوں سی سی سڑکیں، سیوریج لائنیں اور برساتی پانی کی نکاسی کے نظام کی تعمیر جاری ہے، جس سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button