تلنگانہ 
 محمد اظہرالدین کل جمعہ کو 12 بج کر 15 منٹ پر حلف لیں گے

سابق کرکٹر اور کانگریس لیڈر محمد اظہرالدین کی حلف برداری کی تیاری راج بھون میں جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر اظہرالدین وزیر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی سمیت کئی وزراء کی شرکت متوقع ہے۔

 
 


