تلنگانہ

منی روانگی کے دوران حیدرآباد کے عازم حج جناب محمد تاج الدین کا مکہ مکرمہ میں انتقال

حیدرآباد _ 14 جون ( اردولیکس) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک عازم حج جناب محمد تاج الدین کا مکہ سے منی کے سفر کے دوران دم گھٹنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ جو پرانے شہر کے شاستری پورم سے تعلق رکھتے تھے اور وہ تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے اپنی اہلیہ کے ساتھ سعادت حج کے لئے روانہ ہوئے تھے یہاں ملنے والی اطلاعات کے مطابق مکہ مکرمہ سے منی روانہ ہونے کے لئے   بس میں سوار ہونے کے بعد محمد تاج الدین کی سانس پھولنے لگی اور وہ گھٹن محسوس کرتے ہوئے چکرا کر بس میں بے ہوش ہو گئے۔بس میں سوار دیگر افراد نے انھیں بس سے نیچے اتار کر سی پی آر کی مدد سے طبی امداد پہنچائی لیکن وہ انتقال کرگئے ۔

 

بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ مکہ مکرمہ میں چند دنوں سے درجہ حرارت میں کافی اضافہ دیکھا جا رہا ہے آج جمعہ کو مناسک حج کے آغاز کے موقع پر بھی کافی گرمی تھی اور تلنگانہ کے عازمین کو منی روانہ ہونے کے لئے وقت پر بسوں کا بھی انتظام نہیں کیا گیا۔

 

عازمین حج کو جمعرات کی رات سے ہی منی منتقل ہونا تھا اور انھیں جمعہ کو ظہر تک وہاں پہنچنا تھا لیکن جمعہ کی دوپہر بسوں کا انتظام کیا گیا اور کم تعداد میں بسوں کو لایا گیا۔ جس کی وجہ سے ایک ایک بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہوگئے جس کی وجہ سے بھی عازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

متعلقہ خبریں

Back to top button