تلنگانہ
نرمل میں بندروں کی دہشت

نرمل ۔ نرمل ٹاؤن میں بندروں نے مقامی عوام کو سخت پریشان کر رکھا ہے۔ روزانہ کسی نہ کسی مقام پر بندر انسانوں پر حملہ کر کے زخمی کر رہے ہیں۔ دو دن پہلے ایک شخص پر بندروں کے جتھے نے حملہ کر کے زخمی کیا تھا
اور اس واقعہ کو لوگ ابھی بھولے بھی نہیں تھے کہ تازہ واقعہ میں شانتی نگر کالونی میں ایک ضعیف خاتون پر بندروں نے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ سڑکوں، مندروں اور رہائشی علاقوں میں جہاں دیکھو وہاں بندروں کا دہشت ناک منظر نظر آ رہا ہے۔
مقامی لوگ حکام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اس مسئلے پر توجہ دیں اور بندروں کی آفت سے انہیں بچائیں۔