تلنگانہ

بندر کو سی پی آر دے کر جان بچائی گئی۔ تلنگانہ کے محبوب آباد میں انوکھا واقعہ  

حیدرآباد۔تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے کوٹہ گوڑہ علاقہ میں دو مقامی نوجوانوں نے بے ہوشی کی حالت میں پڑے بندر کے بچے کو سی پی آر دے کر اس کی جان بچائی۔تفصیلات کے مطابق کوٹہ گوڑہ میں بندروں کی تعداد دیگر علاقوں کے مقابلے زیادہ ہے۔

 

شام کے وقت بندروں کے دو گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے دوران ایک ننھا بندر خوفزدہ ہوکر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔ وائر پکڑنے کے سبب برقی رو دوڑ جانے کے نتیجہ میں وہ نیچے گر پڑا۔یہ منظر دیکھ کر مقامی نوجوان سریکانت اور کرشن بغیر کسی خوف کے زخمی اور بے ہوش بندر کو وہاں سے اٹھا کر ایک طرف لے گئے اور فوری طور پرسی پی آر (دل و پھیپھڑوں کی بحالی کا طریقہ) دینا شروع کیا جس کے نتیجہ میں اس بندر کو ہوش آگیا۔

 

آج کے اس دور میں جہاں اکثر لوگ انسانوں کی بھی پروا نہیں کرتے وہاں ان دونوں نوجوانوں نے جان کے خطرے کے باوجود دوسرے بندروں کے ممکنہ حملہ کی پروا ہ کئے بغیر اس بے زبان جانور کی جان بچائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button