تلنگانہ
مانسون کی پیش رفت، تلنگانہ سمیت کئی علاقوں میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد: جنوب مغربی مانسون آج ملک کے کئی حصوں میں پھیل چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ مانسون مغربی اور مشرقی وسطیٰ بحیرۂ عرب کے کئی حصوں کرناٹک کے بعض علاقوں مکمل گوا مہاراشٹر کے کچھ حصوں
مغربی وسطیٰ اور شمالی خلیج بنگال کے کچھ علاقوں نیز میزورم، منی پور اور ناگالینڈ کے کچھ حصوں میں داخل ہو چکا ہے۔ اسی دوران آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش کے امکانات ہیں۔ تین دنوں
میں ریاست کے تمام اضلاع میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔