تلنگانہ

کانگریس کے 1 ہزار سے زیادہ سرپنچ امیدوار منتخب

تلنگانہ پنچایت انتخابات: پہلے مرحلے میں کانگریس کی شاندار برتری

 

حیدرآباد: تلنگانہ میں پہلے مرحلے کے پنچایت انتخابات میں کانگریس نے بھاری اکثریت کے ساتھ شاندار آغاز کیا ہے۔ اب تک جاری کردہ نتائج کے مطابق کانگریس کے حمایت یافتہ مجموعی 1,069 امیدوار جن میں کئی بلا مقابلہ منتخب بھی شامل ہیں،سَرپنچ کے طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

 

کانگریس کے بعد بی آر ایس نے 482،  بی جے پی نے 90 اور دیگر جماعتوں نے 226 سرپنچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔آج کل ملا کر 3,834 سرپنچ اور 27,628 وارڈ ممبر کی نشستوں کے لیے پولنگ منعقد ہوئی۔ ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ دیہی علاقوں میں

 

عوام کا جھکاؤ واضح طور پر کانگریس کے حق میں رہا ہے۔تاہم متعدد مقامات پر اب بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button