تلنگانہ

حمل ضائع کروانے والی بہو اور ڈاکٹر پر ہاسپٹل میں ہی ساس اور سسر کا حملہ _ تلنگانہ کے کریم نگر میں عجیب و غریب واقعہ: ویڈیو دیکھیں

کریم نگر _ 15 جون ( اردولیکس) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کو اطلاع دئے بغیر ایک بہو نے 7 ماہ کے حمل کو ضائع کروایا۔اس بات کا علم ہونے پر ساس اور سسر نے دواخانہ پہنچ کر نہ صرف بہو بلکہ بہو کی ماں اور خاتون ڈاکٹر کی پٹائی کردی۔ یہ عجیب و غریب واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کےمطابق تلنگانہ کے یداپلی ضلع کے دھرمارم منڈل سے تعلق رکھنے والی ایک شادی شدہ خاتون  کریم نگر کے جیوتی نگر کے ایک ہاسپٹل میں سات ماہ کا حمل ساقط کروانے ہاسپٹل میں شریک ہوئی تھی اس بات کا علم ہونے پر اس کی ساس اور سسر ہاسپٹل میں گھس گئے اور اس پر حملہ کیا ۔ انہوں نے آپریشن کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ بہو کی ماں پر بھی حملہ کیا۔

 

لیکن بہو کا کہنا ہے کہ اس نے اسقاط حمل نہیں کروایا  اس کا خون بہہ رہا تھا جس پر وہ ہاسپٹل میں علاج کے لئے رجوع ہوئی. جیوتی نگر کے ہاسپٹل میں جاری لڑائی کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی  اور سبھی کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button