تلنگانہ

حیدرآباد۔ انسٹا گرام پر دوستی 2 جوان بچوں کی ماں 23 سالہ عاشق کے ساتھ فرار

حیدرآباد: ایک شادی شدہ خاتون جس کی عمر 46 سال بتائی گئی ہے اس کی دوستی 23 سالہ نوجوان سے انسٹاگرام پر جان پہچان ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ اتوار کے روز دونوں فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔

 

جوبلی ہلز پولیس کے مطابق تفصیلات کچھ یوں ہیں بہار سے تعلق رکھنے والی اس 46 سالہ خاتون شادی شدہ اور دو بچوں کی مان ہے اس کے بیٹے کی عمر 19 سال اور بیٹی کی عمر 16 سال بتائی گئی ہے۔

 

یہ خاندان 2004 میں حیدرآباد منتقل ہوا تھا۔ جوبلی ہلز میں اس کا شوہر باورچی کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ خاتون گھریلو ملازمہ ہے۔

اسی دوران چار سال قبل اس خاتون کی انسٹاگرام پر نظام آباد ضلع کے بانسواڑہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان سے دوستی ہوئی۔ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے اور اکثر شہر میں ملا کرتے تھے۔

 

اتوار کی صبح دونوں گھر سے فرار ہو گئے۔خاتون کے لاپتہ ہونے پر شوہر کی شکایت پر پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے

 

کہ خاتون اس نوجوان کے ساتھ موٹر سائیکل پر جاتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ جوبلی ہلز پولیس نے بتایا کہ دونوں کی تلاش جاری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button