تلنگانہ

بیٹی کی موت پر ماں نے رشتہ داروں کے ساتھ داماد کے گھر کے سامنے دیا دھرنا – جہیز واپس کرنے کا کیا مطالبہ – تلنگانہ کے منچریال میں واقعہ

تلنگانہ کے ضلع منچریال کے رام کرشنا پور ٹاؤن میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں بیٹی کی موت کے بعد اس کے گھر والوں نے شوہر کو  دیا گیا جہیز واپس دینے تک آخری رسومات انجام نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے سے دو دن تک نعش کو ایمبولینس میں ہی رکھا۔

 

سال 2021 میں لاونیا نامی خاتون کی شادی سنگارینی کمپنی کے ملازم سریش سے ہوئی تھی، مگر شادی کے کچھ عرصے بعد دونوں کے درمیان جھگڑے شروع ہو گئے جس کے بعد لاونیا میکے چلی گئی۔ 16 جولائی کو وہ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ ایک حادثے میں والد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ لاونیا زخمی ہو کر ہاسپٹل میں داخل کی گئی جہاں وہ جمعرات کی شب چل بسی۔

 

جمعہ کی رات لاونیا کا جسد خاکی لے کر اس کے والدہ اور رشتہ دار شوہر کے گھر کے باہر پہنچے اور مطالبہ کیا کہ شادی کے وقت دیے گئے 50لاکھ روپے نقد اور 30 تولے سونا واپس کیا جائے، بصورت دیگر وہ بیٹی کی آخری رسومات ادا نہیں کرنے دیں گے۔

 

گھر والوں نے نعش کو دو دن تک ایمبولینس میں ہی رکھا اور احتجاج جاری رکھا۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس نے مداخلت کی، گھر والوں کو سمجھایا اور کئی گھنٹوں کی بات چیت کے بعد وہ آخری رسومات کی اجازت دینے پر راضی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button