شہریوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق شعور بیدار کرنے گریٹر حیدرآباد ریسیڈنٹ ویلفیئر اسوس ایشن اور سروِجنا فاؤنڈیشن کے درمیان دستخط یادداشت مفاہمت

گریٹر حیدرآباد کے مختلف ریسیڈنٹ ویلفیئر اسوس ایشن نے سروِجنا فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے۔ سروِجنا فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو روڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔ معاہدے کے تحت آنے والے برسوں میں سڑک حادثات میں کمی کے لیے مشترکہ طور پر بیداری مہم چلائی جائیں گی۔
اعداد و شمار کے مطابق، بھارت میں ہر چار منٹ میں ایک قیمتی انسانی جان سڑک حادثے میں ضائع ہو جاتی ہے۔ حادثات کی بڑی وجوہات میں تیز رفتاری، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنا، سواریوں کی گنجائش سے زائد لوڈ، نشے کی حالت میں ڈرائیونگ اور موبائل کے استعمال جیسے عوامل شامل ہیں۔ اسی پس منظر میں یہ معاہدہ کیا گیا ہے تاکہ عام لوگوں کو سڑک سلامتی سے متعلق قوانین اور احتیاطی تدابیر سے واقف کرایا جا سکے۔
سروِجنا فاؤنڈیشن کے سرپرست ڈاکٹر اے وی گورو رڈی ہیں، جو جوڑوں کی تبدیلی کے ماہر معروف سرجن ہیں۔ وہ سن شائن ہاسپٹل کے بانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں اور ہر سال تقریباً چار ہزار جوڑوں کی تبدیلی کرتے ہیں، جس کے سبب وہ ایشیا کے دوسرے سب سے بڑے جوڑ تبدیل کرنے والے سرجن مانے جاتے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شخصیات سید خالد شاہ چشتی، ڈاکٹر جناردھن ریڈی (ریٹائرڈ آئی اے ایس)، بھاسکر راؤ (نالندہ ہائی اسکول)، بی ٹی سرینواسن، میجر شیوا کرن، کے راگھویندرا راؤ، کے ایچ ایس شرما اور KIMS-Sunshine ہاسپٹل اور سروِجنا فاؤنڈیشن کے دیگر نمائندگان اس موقع پر موجود تھے۔
معاہدے کے تحت ریسیڈنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر سڑک حادثات میں کمی لانے اور عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گی۔ آئندہ دس برسوں میں ان حادثات میں پانچ فیصد کمی لانے کا نشانہ مقرر کیاگیا ہے۔