تلنگانہ کے کریم نگر میں ایم پی جے کی جانب سے بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کے خلاف پولیس میں شکایت
بہار کے چیف منسٹر نیتیش کمار پر مسلم ڈاکٹر کے ساتھ ہجابی زیادتی کے الزام پر کریم نگر میں سخت احتجاج
کریم نگر شہر میں موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس کے قائدین نے جمعرات کو شہر کے اے سی پی اور ٹو ٹاؤن سی آئی کے پاس شکایت درج کرائی، جس میں بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلم ڈاکٹر نصرت پروین کے ہجاب کو زبردستی ہٹانے کے واقعہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ایم پی جے کریم نگر کے ذمہ دار ساجد خان نے کہا کہ چیف منسٹر کی حیثیت میں یہ عمل مسلم کمیونٹی کے لئے شرمناک اور ناقابل قبول ہے اور نیتیش کمار کو اس بدبختانہ واقعہ پر معافی مانگنی چاہیے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 15 دسمبر کو چیف منسٹر نتیش کمار اپنے کیمپ آفس میں سرکاری آیوش ڈاکٹرس کو تقرر نامے دے رہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نصرت پروین، جو ہجاب میں تھیں، کے چہرے سے ہجاب زبردستی ہٹایا گیا۔
شکایت میں ایم پی جے کے دیگر قایدین عمار لطیفی، وسیم احمد، سلیم، الطاف اور خواتین قائدین عائشہ سمیرن، زریں تبسم، عائشہ صدیق، زینت فاطمہ، غوٹیہ بیگم کے بھی شامل تھے
کریم نگر سے محسن کی تصاویر





